پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ بنانے کیلئے پیپر ورک مکمل

exam

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ بنانے کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے۔

رپورٹ پنجاب کی نگران حکومت کو پیش کر دی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ کے قیام کی صورت میں تمام اضلاعی بورڈز اپنی خودمختاری کھو بیٹھیں گے انہوں نے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں