تحفہ توشہ خانے میں جمع نہ کرانے پر مارکیٹ قیمت سے 5 گنا زیادہ جرمانہ

Tosha Khana

حکومت نے توشہ خانہ بل سینیٹ میں متعارف کروا دیا ، جس کا  اطلاق صدر، وزیراعظم، افواج ، عدلیہ کے ارکان پر ہوگا۔

قومی اسمبلی کے ا سپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ، وفاقی وزرا، گورنرز، پولیٹیکل سیکرٹری، معاونین خصوصی ، وزرائے اعلیٰ ، صوبائی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، معاونین خصوصی، اٹارنی جنرل پر بھی بل کا اطلاق ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل افراد حاصل تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے، قواعد کی خلاف ورزی پر تحفے کی مارکیٹ کی مالیت کے 5 گنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

بل کا اطلاق سرکاری عہدیدار اور اہل خانہ پر بھی  ہو گا، بل کے تحت وفاقی حکومت رولز مرتب کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں