ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دیدی۔
منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیزکی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی جبکہ برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہو گا۔
ڈالر مزید مہنگا ، 289 روپے کا ہو گیا
سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔