نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی گئی


نیویارک: اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ورلڈ کوائن نامی نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے کہا کہ ورلڈ کوائن آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد دے گی۔

ورلڈ کوائن لانچ ہوتے ہی اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور دو روز میں ہی صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اس کا اکاؤنٹ حقیقی انسان ہی بنا سکتا ہے۔

ورلڈ کوائن پروجیکٹ کی بنیادی پیشکش اس کی ورلڈ آئی ڈی ہے اور ایک بار جب اورب کا آئیرس اسکین اس بات کی تصدیق کردیتا ہے کہ خریدار ایک حقیقی انسان ہے تو اس شخص کے لیے ایک ورلڈ آئی ڈی بنا دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں