اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی میں اہم ملاقاتیں اور منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب برائے لیپ ٹاپ کی تقسیم اور قرضہ اسکیم میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں بھاری اضافہ
وزیر اعظم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔
معروف کاروباری شخصیات بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔