او آئی سی اجلاس، سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل


جدہ: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کر دی گئی۔

او آئی سی کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے ڈنمارک میں بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی مذہبی منافرت،عدم برداشت اور تفریق کو جنم دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک حکومت بے حرمتی کے واقعات روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدہ کی روح کے خلاف ہیں اور ایسے ملک سے تعلقات کا جائزہ لیں جس میں متعلقہ حکام کی رضا مندی سے بے حرمتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں 125 مقبرے دریافت

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی۔

اس سے پہلے سویڈن میں بھی حالیہ کچھ روز کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے 2 واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ایران اور عراق میں ہزاروں افراد نے سویڈن اور ڈنمارک کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں