لاہور، بیرون ملک مقیم تاجر سے 5 کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: بیرون ملک مقیم تاجر سے پانچ کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا، پولیس نے کمال ہوشیاری سے ملزم کو ثبوت و شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

صوابی ، لوگوں کو خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار

واقعات کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں ڈیفنس میں بذریعہ ڈاک بیرون ملک مقیم اظہر حسین نامی تاجر کے گھر ایک خط گھریلو ملازمین کو ملا جس میں سنگین نتائج برآمد ہونے کی دھمکیوں کے ساتھ پانچ کروڑ روپے بطور بھتہ مانگے گئے تھے۔ خط کمپیوٹر سے کمپوز کیا گیا تھا۔

بیرون ملک مقیم تاجر اظہر حسین کو جیسے ہی صورتحال کا علم ہوا تو وہ پاکستان پہنچے تو انہیں 21 جون کو دوسرا خط ملا جس میں مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

اظہر حسین کے مطابق دوسرے خط میں بھتے کیلئے 24 اگست کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا تو تھانہ ڈیفنس بی میں بھتہ خوری، اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ایف آئی آر کے درج ہوتے ہی پولیس حکام نے کیس کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے آرگنائزڈ کرائم سیل کو بھیج دیا جہاں ڈی ایس پی فیصل شریف کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے اپنے ساتھ دیگر افسران کی ٹیم بنائی اور تفتیش و تحقیق شروع کردی۔

ڈی ایس پی فیصل شریف کے مطابق ہم نے سب سے پہلے خیال رکھا کہ مقدمہ درج ہونے کی خبر باہر نہ نکلے، خط بھیجنے والوں کی تحریر کو غور سے پڑھنے پر معلوم ہو رہا تھا کہ اگر یہ کوئی گروہ ہے تو اس نے پوری ریکی کی ہوئی ہے کیونکہ وہ اظہر حسن کے پورے خاندان سے واقف ہے اور بڑے منظم طریقے سے آپریٹ کر رہا ہے۔

یقین کریں، چوہے پولیس سے نہیں ڈرتے،500 کلو چرس کھا گئے، عدالت نے ثبوت مانگ لیے

انہوں نے کہا کہ خط سے ظاہر ہوتا تھا کہ ملزمان کو معلوم ہے کہ اظہر حسن اس وقت کس ملک میں ہیں؟ ان کے گھر میں کون کون ہے؟ جب کہ ہمارے پاس خط کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا، خط جنرل پوسٹ آفس سے بھیجا گیا تھا اس پر ایک نمبر تھا اور غلط پتہ بھی درج تھا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق جیسے ہی ملزمان نے پھر رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے پیسے تیار ہیں لہذا یہ بتایا جائے کہ پیسے کیسے؟ اور کہاں پہنچانے ہیں؟ جب کہ اسی دوران پولیس نے اپنے طور پر اظہر حسین کے خاندان کے دیگر افراد کے متعلق معلومات حاصل کیں جس کے نتیجے میں ان کے سوتیلے بھائی مظہر اقبال عرف شہزاد کی بابت معلوم ہواکہ وہ سبزہ زار کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جب کہ ملنے والے خط پر جو غلط پتہ درج تھا وہ بھی سبزہ زار کا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق اظہر حسین کی فیملی کو سوتیلے بھائی پر کسی بھی قسم کا کوئی شک نہیں تھا، بات چیت بھی ٹھیک تھی لیکن پھر بھی پولیس نے نہایت خاموشی سے مظہر اقبال کی ریکی شروع کی تو اندازہ ہوا کہ وہی ملزم ہو سکتے ہیں۔

پولیس نے اس کے بعد باقاعدہ جال بچھایا اور پھر مظہر اقبال کو اس وقت پکڑا جب وہ بھتے کے وصول کیے جانے والے 5 کروڑ روپے لے کر جا رہا تھا۔

اردو نیوز کو کے مطابق مظہر اقبال کا گرفتار ہونا اظہر حسن کی فیملی کے لیے بھی ایک دھچکے سے کم نہیں تھا۔

امریکہ، بینکوں و کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں غیر معمولی اضافہ

پولیس نے ملزم کا ریمانڈ لینے کے بعد تمام ثبوت و شواہد قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد مظہر اقبال کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے، پولیس اب کیس کا چالان تیار کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں