ساجد سدپارہ نے ایک اور چوٹی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرلی


پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار میٹر بلند 5 چوٹیاں مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر لیں۔

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے براڈ پیک چوٹی بھی بغیر آکسیجن کے سر کر لی جو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ ’8 تھاؤزنڈر‘ (8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیاں) بغیر آکسیجن سر کرچکے ہیں۔ ساجد سدپارہ نے اپنے کیریئر میں بغیر مصنوعی آکسیجن 8 ہزار سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی۔

ساجد سدپارا ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بنا مصنوعی آکسیجن سر کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں، امریکی شہر دھنسنے لگا

ساجد سدپارہ چوٹی سر کرنے کے بعد کیمپ تھری پر پہنچیں گے، ساجد سدپارہ کے ٹو پہاڑ کی تاریخی صفائی مہم کو بھی لیڈ کر رہے ہیں۔ ساجد سدپارہ کی دوسری ٹیم صفائی مہم میں بھی بھرپور شریک ہے۔

ساجد سدپارہ نے اس سال کے شروع میں رضا کارانہ طور پر کے ٹو کی صفائی مہم کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں