تین اہم کیسز سیاست کا رخ موڑ سکتے ہیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت تین اہم کیسز پاکستان کی سیاست اور سیاستدانوں کا رخ موڑ سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ایک حالیہ بیان میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں، نگران حکومت نہ آ جائے، الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے دے۔ الیکشن کا وقت پر ہونا یا وقت پر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، شیخ رشید

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کیلئے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط غریب کیلئے گلہ گھونٹ اور حکومت کیلئے چارج شیٹ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوں، نگران حکومت ہو، الیکشن کی تاریخ ہو یا مردم شماری ہو، سب ہی اہم ہیں۔ یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں۔ جو پاکستان کے سیاسی معاشی اقتصادی مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ الیکشن 60 دن میں ہوں گے یا 90 دن میں ہوں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا الیکشن شفاف ہوں گے؟ کیا یہ الیکشن عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور دنیا کیلئے قابل قبول ہوں گے۔ نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا یا معیشت دان ہوگا، یہ فیصلہ بھی اہم ہوگا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے یہ بہت بڑا راز ہے، پرویز خٹک

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آئے گا۔ تین ہفتے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آپس میں دست و گریباں ہوگی. مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس کی قیمت میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط غریب کیلئے سیاسی قبرستان ہوگا۔


متعلقہ خبریں