بابر اعظم اور محمد رضوان کی سرفراز احمد کو 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے ریڈ بال کرکٹ میں 3000 رنز مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ روز سری لنکا میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کو اعزازی بلا دیا۔ یہ اعزازی بلا سرفراز احمد کے ٹیسٹ فارمیٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر دیا گیا۔

سرفراز احمد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے

اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا۔ ان سے بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹیں بھی کھائیں لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے کارکردگی چاہتے تھے تاکہ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل کی، یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔ سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ آخری سیریز میں بھی سرفراز کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا تھا، اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔

گال ٹیسٹ، سعود شکیل کی شاندار سنچری، پاکستان نے برتری حاصل کر لی

دوسری طرف قومی کرکٹ محمد رضوان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بذریعہ ٹویٹ سرفراز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘سیفی بھیا آپکو ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 3000 رنز مکمل کرنے پر مبارک ہو۔’

انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ سرفراز اب تک پاکستان کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

 


متعلقہ خبریں