پی ٹی آئی نے الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے یہ بہت بڑا راز ہے، پرویز خٹک


پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3،4 بار الیکشن کے ملنے والے مواقع کیوں ضائع کئے؟ الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے بہت بڑا راز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کن وجوہات پر الیکشن نہیں مانا اور انتشار کے راستے پر جا رہے ہیں، جس دن یہ راز کھلا سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی پارٹی کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار کا راستہ اپنانا ہے، سب سے مشاورت کے بعد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں