امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان


واشنگٹن: امریکہ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایران پر بحری جہازوں کو پکڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف 16 طیاروں کو بحری بیڑہ خلیج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹا گون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں ایف 16 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں گھر میں سجانے والا شخص گرفتار

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے روس، ایران اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک امریکہ کو شام سے باہر دھکیلنا چاہتے ہیں۔

سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق فضا میں امریکہ کی موجودگی سے نگرانی کا موقع ملے گا کہ خطے میں کون سے بحری جہاز موجود ہیں اور وہ کیا لے کر جاتے ہیں۔ جس سے امریکہ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ کون سے بحری جہازوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں