ایل این جی سپلائی کیلئے مہنگی بولیاں موصول

rlng

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا


ایل این جی سپلائی کے لیے پاکستان کو مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 3 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جولائی تھی ۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق 3 سے 4 جنوری کی سپلائی کے لیے 23.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے جبکہ 28 سے 29 جنوری کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 23 سے 24 فروری کی سپلائی کے لیے 22.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی ہے۔

روس سے مہنگا اور ناقص تیل خریدنے کی خبریں مسترد

واضح رہے کہ بولیاں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں