آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کا 3ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کر لیا

آئی ایم ایف ( IMF)

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کا 3ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری کے ساتھ ہی 1.2ارب ڈالر فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہیں ، بلوم برگ

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری بھی دیدی ۔

اعلامیہ کے مطابق 1.8ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے ۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہو گا۔

پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے ۔

اس سے قبل  متحدہ عرب امارات نے آج سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔دو دن میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری، دوست ممالک میدان میں آگئے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب ملک کے ڈیفالٹ کی ساری افواہیں مرچکی ہیں۔

پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے۔


متعلقہ خبریں