محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

چاند

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم  الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رویت ہلال بِل منظور، چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر قید اور جرمانہ

غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے کا امکان ہے، رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں