پی سی بی میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ، فٹنس کیلئے بہت ضروری ہے۔ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔

بابر اعظم اور شاہد آفریدی کے درمیان اسنوکر میچ، ویڈیو وائرل

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں، جو کھلاڑی چاہیے ہوتا وہ مل جاتا ہے۔ پُرامید ہیں کافی وقت بعد کرکٹ شروع ہورہی ہے، پریکٹس سیشز بہت اچھے رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نائب کپتان کا پلینگ الیون میں شامل ہونا ضروی نہیں ہوتا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے، بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان ٹیم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، قومی کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔

بابراعظم نے کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی اپنی فٹنس پر توجہ ہے۔ پچھلی بار بھی سری لنکا میں کنڈیشن چیلنجنگ تھیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔


متعلقہ خبریں