قومی کرکٹ ٹِیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے درمیان اسنوکر مقابلہ ہوا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی اور بابر اعظم کو اسنوکر میچ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم اپنی باری آنے پر شاٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
اسنوکر کا یہ مقابلہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر میں ہوا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ سابق کپتان سرفراز احمد اور بلے باز امام الحق کو بھی میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر کپتان قومی ٹیم بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی اور شاہد آفریدی اور بابر اعظم کا اسنوکر مقابلہ بھی ہوا@SAfridiOfficial @babarazam258#shahidafridi #BabarAzam pic.twitter.com/TAqiMtleTQ
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) July 5, 2023
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں اسنوکر میچ کے فاتح کا نام بھی سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے آخری بلیک بال ڈال کر بابر اعظم کو شکست دی دی تھی۔ شاہد آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد اپنے مخصوص اسٹائل میں خوشی کا بھی اظہار کیا۔
Latest Result
Boom boom vs King Babarاور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو امریکن پول میں شکست دے دی
Better luck next time 😂😂👍👌@SAfridiOfficial #shahidafridi pic.twitter.com/LHMZkD8n7x— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) July 5, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں موجودہ اور سابقہ کپتان کے اسنوکر مقابلے پر صارفین نے بھی دلچسپ رد عمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ محمد رضوان کیوں موجود نہیں ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ دو قومی لیجنڈز ایک ہی فریم میں نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ کا آغاز 16 جولائی کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔