روسی خاتون صحافی پر بہیمانہ تشدد، مار پیٹ کے بعد انگلیاں توڑ دیں، اسپتال منتقل

روسی خاتون صحافی پر بہیمانہ تشدد، مار پیٹ کے بعد انگلیاں توڑ دیں، اسپتال منتقل

ماسکو: روس کی ایوارڈ یافتہ تحقیقاتی خاتون صحافی ایلینا ملاشینا کو بہیمانہ تشدد اور مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد انگلیاں توڑ دی گئیں جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی اور وہ اپنے ہوش کھو بیٹھیں، زخمی صحافی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روس کیخلاف نئے فوجی منصوبے تیار کرنے کا اعلان

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور ریڈیو فری یورپ کے مطابق روس کی عالمی شہرت یافتہ خاتون صحافی کا ساتھ یہ بدترین واقعہ چیچنیا میں اس وقت پیش آیا جب وہ قفقاز میں واقع ایک عدالت میں مقدمے کے فیصلے کی کوریج کرنے کے لیے وہاں گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس اور روس میں انسانی حقوق کی این جی او میوریال کے مطابق آزاد اخبار نووایا گزیٹا کے لیے کام کرنے والے روسی خاتون صحافی جو انسانی حقوق کی بھی علمبردار ہیں، کے جسم پر تشدد کے باعث بے پناہ زخم آئے ہیں اور چوٹیں لگی ہیں۔

اخبار نووایا گزیٹا کی جانب  ایلینا ملاشینا کی جو تصویر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے اس میں وہ  اپنے بازوؤں پر پٹیاں باندھے ہسپتال کے بستر پردکھائی دے رہی ہیں۔

اسی ضمن میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے خاتون صحافی کے چہرے پر سبز مادے کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا جس کی وجہ سے ان کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

روسی تیل کی خریداری، بھارت بھی پاکستان کے نقشے قدم پر چل پڑا

روسی این جی او میوریال کے مطابق ایلینا ملاشینا گاڑی میں وکیل الیگزینڈر نیموف کے ساتھ تھیں، ان دونوں کو ائیرپورٹ اور چیچن کے دارالحکومت گروزنی کے درمیان سڑک پر مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

میوریال کے مطابق خاتون صحافی اور ان کے ساتھ موجود وکیل کو نہ صرف بھیانک تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چہرے پہ لاتیں ماری گئیں بلکہ سر پہ بندوق رکھ کر جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی ایلینا ملاشینا کی جانب سے چیچنیا میں ماورائے عدالت سزاؤں اور قتل کے واقعات کی رپورٹنگ پر حکام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں خاتون صحافی کو کچھ عرصے کے لیے روس چھوڑنے پر بھی مجبور ہونا پڑا تھا۔

روسی صدر نے تحفے میں ملنے والے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹ کے تحت چیچن رہ نما رمضان قدیروف کی جانب سے ایلینا ملاشینا کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں