بحیرہ عرب سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات 

خشک سالی

بحیرہ عرب سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمایت کے مطابق آج بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم  رہے گا۔ جبکہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی متوقع ہے ۔

 کل منگل کے روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔ جبکہ کشمیر، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہاراور بالائی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بالائی ، وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے روز بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔


متعلقہ خبریں