خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، قصور ، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 18 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا

دوسری طرف سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کراچی کی بات کی جائے تو 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


متعلقہ خبریں