پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ

petrol

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مہنگی بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، پیٹرولیم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا، وزیر خزانہ

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی پرانی قیمت برقرار رہے گی۔

عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ، قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ، لمحہ فخریہ یا فکریہ؟ وزیراعظم نے بتا دیا

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر 262 روپے، ڈیزل فی لیٹر 260 روپے پچاس پیسے، لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 164 روپے 7 پیسے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں