پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، یہ میرا ایمان ہے، اسحاق ڈار


لاہور: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے تمام وعدے پورے کریں گے، جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے، پچھلے 10 روز میں آئی ایم ایف کو آمادہ کیا، چاہتے تھے آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ سے زیادہ کا نہ ہو۔

عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم

انہوں نے وزیراعظم میاں شبہاز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کہا وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدے میں بہت دلچسپی لی، وہ قوم پر 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچارہے تھے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا اگر آئی ایم ایف معاہدہ نہ بھی ہوتا تو پلان بی موجود تھا، پلان بی میں بھی ہم نے ڈیفالٹ نہیں کرنا تھا، جمہوریت کی طرح فسکل ڈسپلن بھی ضروری ہے۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے پھر مذاکرات کریں، اسحاق ڈار

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری کیپٹل مارکیٹ ویلیو 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی تھی، ہماری گیس پائپ لائن دنیا میں سب سے طویل ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کو اقتصادی طور پر بہت بڑا نقصان ہوا، یہ لوگ ملک کے اندر اور باہر مایوسی پھیلاتے رہے۔ اللّٰہ کا شکر ہے ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی ہے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ہے، یہ میرا ایمان ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ، لمحہ فخریہ یا فکریہ؟ وزیراعظم نے بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہم چین کے تعاون پر بھی ان کے بہت مشکور ہیں، ہم اپنے تمام وعدے انشا اللّٰہ پورے کریں گے۔


متعلقہ خبریں