فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کا انتقال ہو گیا


کراچی: فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کا انتقال ہو گیا ہے، 85 سالہ مرحوم اداکار گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا انتقال کر گئے

اداکار شکیل کے نام سے مشہور ہونے والے اداکار کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ مرحوم اداکار کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ فری، بیٹی حرا اور بیٹا حیدر شامل ہیں۔

ان کا کئی سال قبل بائی پاس ہوا تھا، انہیں جوڑوں کا مرض بھی لاحق تھا جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری  ہوتی تھی، ایک ملازم ان کی اس سلسلے میں مدد کے لیے موجود ہوتا تھا۔

مرحوم اداکار شکیل کی پیدائش بھارتی شہر بھوپال میں ہوئی تھی لیکن ان کا آبائی وطن لکھنؤ تھا۔ انہوں نے تھیٹر اور ریڈیو پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

مرحوم اداکار کے شہرہ آفاق ڈراموں میں، نیا راستہ، شہ زوری، انکل عرفی، انتظار فرمائیے، انا، زیر زبر پیش، ان کہی، پرچھائیاں، افشاں، عروسہ، چاند گرہن، چچا اور آنگن ٹیڑھا شامل ہیں۔

بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

انہوں نے ہم ٹی وی کے مشہورڈراموں دل مضطراور اُڈاری میں بھی ادکاری کے جوہردکھائے جسے ناظرین نے بیحد پسند کیا۔

اداکار شکیل نے 1966 میں فلم ہونہار سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، کل 12 مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن بڑے پردے پر انہیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ٹی وی اسکرین پہ ان کا مقدر ٹھہری۔ انہوں نے جن فلموں میں اداکاری کی ان میں جوش انتقام، ناخدا،  بادل اور بجلی، جی دار، چاہت اور زہرعشق شامل ہیں۔

انہوں  ںے انگریزی فلم جناح میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا کردار بنھایا تھا۔ انہیں 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

اداکارہ و ماڈل فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں جب کہ ان کا بیٹا پہلے ہی سے کراچی میں موجود ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ممتاز اداکار شکیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں ںے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار شکیل نے ہر کردار کو حقیقت کا روپ دیا، فن اداکاری میں اداکار شکیل کا کوئی ثانی نہیں تھا، بلاشبہ وہ فن اداکاری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا اداکار شکیل کی جاندار اداکاری کے ہر کردار سے نئے فنکار بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، ان کی خدامت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی مرحوم اداکار کے انتقال پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کے درجات کو بلندی عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل اور صبر جمیل پہ اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔

کراچی کی مرکزی مویشی منڈی میں کھربوں روپے کا کاروبار ریکارڈ

سید مراد علی شاہ نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شکیل احمد فن کی دنیا کا بہت بڑا نام تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں