پاکستان بیروزگاری میں 24ویں نمبر پر آ گیا


اسلام آباد: پاکستان بیروزگاری میں اضافے کے بعد دنیا بھر کی فہرست میں 24ویں نمبر پر آ گیا۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے بیروزگاری کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں پاکستان 6.5 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا۔ نائیجیریا دنیا بھر میں بیروزگاری میں سب سے آگے نکل گیا۔ نائیجیریا میں بیروز گاری کی شرح 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بیروزگاری کی شرح 29.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری بھیج دی، این ایف سی شیئر نے مشکل میں ڈال دیا، اسحاق ڈار

اعدادوشمار کے مطابق عراق میں بیروزگاری 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد پر ہے جبکہ برطانیہ میں 3.8 فیصد اور امریکہ میں شرح بیروزگاری 3.7 فیصد ہے۔

چین اور کینیڈا میں بھی بیروزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش کو 4.7 فیصد شرح بیروزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بیروزگاری سامنے آئی۔


متعلقہ خبریں