پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اور سٹی میئر گرفتار


سوات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد اور سٹی میئر شاہد علی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کو ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیا جبکہ سٹی میئر شاہد علی خان کی گرفتاری بھی ان کی رہائشگاہ سے عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل میں اختلاف نہیں، انکم ٹیکس بڑھایا جائے، شاہد خاقان

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف 9 مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ چھٹی مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے مطابق علی محمد خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج ہے۔ جس میں ان پر مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

آج ہی پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرمملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ان پر غیرقانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں