پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے، آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

ججز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری بھیج دی، این ایف سی شیئر نے مشکل میں ڈال دیا، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے پھر مذاکرات کریں، اسحاق ڈار

ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے مزید 215 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں