ساہیوال ریجن کے رہنماؤں، کارکنان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

pti

ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال ریجن کے 21 امیدواران اسمبلی اور کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھورنے کا اعلان کر دیا۔

ساہیوال ریجن سے پی ٹی آئی کے مزید 21 امیدواران نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا جن میں پاکپتن کے امجد جوئیہ، امیر حمزہ، ناصر حمید، ماجد ڈوگر سمیت 9 ارکان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

امجد جوئیہ این اے 140، امیر حمزہ پی پی 194 اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھین: شہباز گل پاکستان کے جس ائیر پورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کیا جائے ، عدالت کا حکم

اس کے علاوہ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہو گئے، ساہیوال کے محمد خاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔

ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے  سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔


متعلقہ خبریں