چین میں ایشیا کا بلند ترین درخت دریافت


بیجنگ: چین میں ایشیا کا پہلا جبکہ دنیا کا دوسرا بلند ترین درخت دریافت کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں ماہرین نے نائینگچی سٹی میں صنوبر کا درخت دریافت کیا ہے جو 335 فٹ سے زائد بلند اور تقریباً 9 فٹ سے زائد چوڑا ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق دریافت کردہ درخت صنوبر یا تبتی صنوبر کا ہو سکتا ہے تاہم فی الحال اس کی نسل واضح طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پیکنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تبت کی میڈوگ کاؤنٹی میں 252 فٹ بلند درخت دریافت کیا تھا اور پھر اسی سال زایو کاؤنٹی میں ایک اور 274 فٹ بلند درخت دریافت ہوا لیکن ملائشیا کے 331 فٹ بلند درخت نے دونوں درختوں کو لمبائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پانی چوری میں ملوث نکلی

گزشتہ ماہ چین میں دریافت ہونے والے 335 فٹ بلند درخت سے پہلے ملائشیا کے 331 فٹ بلند درخت کو ایشیا کا سب سے لمبا درخت ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

دنیا کا سب سے لمبا درخت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پایا جاتا ہے جس کی لمبائی 380 فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں