احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست موصول

سابق وزیراعظم نواز شریف—فائل فوٹو۔


لاہور احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے طویل ملاقات

پراسیکیوٹر حارث شفیق قریشی اور حافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیے، عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں دیگر تمام ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پریہ ریفرنس بنایا تھا، سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں ہے اور نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا۔


متعلقہ خبریں