ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان

ڈالر سستا

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز اور آئی ایم ایف کی جانب سے کئے گئے مطالبات کو تسلیم کر لینے کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھنا رک گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 291 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے سے 288 روپے کے اردگرد گھوم رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں انٹر بینک میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری رہا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 286.73 تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 291 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

آج قومی اسمبلی میں بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبات کے مطابق بجٹ کو ڈھالا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام بحالی کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں