سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی

bazar

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،12اشیا کی قیمتوں میں کمی،19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگائی سے عوام پر بوجھ پڑا ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف

حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا ،آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو مہنگی ہوئی۔

دال ماش 6 روپے،زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت 15 ،بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ،
دودھ،انڈے،دہی،چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں