یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے معافی مانگ لی


یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہبی سوال کرنے پر معافی مانگ لی گئی، کہا کہ کسی کا دل دکھانے کا ارادہ نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کردہ پوسٹ میں انہوں نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کیے گئے سوال پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔

بھارت، مسلمان شہری پر تشدد، ہندو مذہب کا نعرہ لگوانیوالے ملزمان گرفتار

نادر علی کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اداکارہ سنیتا کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے اور میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کی عزت کرتا ہوں۔

یوٹیوبر نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھ سمیت 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ اسلام قبول کریں لیکن اپنی مرضی سے۔ اگر پھر بھی میرے الفاظ سے کسی کا دل دکھا تو میں معذرت خواہ ہوں۔’

بھارت، مسلمان شہری پر تشدد، ہندو مذہب کا نعرہ لگوانیوالے ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ یوٹیوبر نادر علی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق سوالات کیے تھے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں