ممبئی: ممتاز بھارتی گلوکار آنجہانی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار نے معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کو بھی دھمکی آمیز کال کردی ہے۔
سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ملنے کے بعد ہنی سنگھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر جا کر اپنی شکایت درج کرا دی ہے۔ انہوں نے شکایت دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے تھانے میں درج کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ نے پولیس کی مشاورت کے بغیر ملنے والی دھمکی آمیز کال کی بابت کچھ تفصیلی گفتگو نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ ان کے اسٹاف کو گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گولڈی برارلارنس بشنوئی گینگ کا کارندہ ہے، اس نے فیس بک پوسٹ میں سدھو موسے والا پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
گولڈی برار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سچن بشنوئی، لارنس بشنوئی اور میں نے سدھو موسے والا کو قتل کیا ہے۔
سلمان خان کے والد کو بیٹے کے قتل کا دھمکی آمیز خط کہاں سے ملا؟
بھارتی میڈیا کے ایک سیکشن کے مطابق بیرون ملک مقیم گولڈی برار نامی گینگسٹر نے ممتاز گلوکار ہنی سنگھ کو وائس نوٹ بھیج کر دھمکی دی ہے جس کی شکایت انہوں نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو کردی ہے جس کے بعد باقاعدہ تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گولڈی برار اس سے قبل بالی ووڈ کے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے چکا ہے۔
سال رواں کے ماہ مارچ میں گولڈی برار نے دبنگ خان کو ای میل بھیج کر دھمکی دی تھی جس کے بعد بھارتی پولیس نے ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔
لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس کے بعد ہی سیکیورٹی پر ذاتی توجہ دیتے ہوئے انتہائی مہنگی ترین جدید بلٹ پروف گاڑی بھی خرید لی تھی۔