لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا پہلا ٹیسٹ ناکام اور دوسرا منسوخ کرنا پڑا تھا، کمپنی کے سابق ملازم کا انکشاف


واشنگٹن/ ٹورنٹو: سیاحوں کو لے کر جانے والی لاپتہ آبدوز سمندر کی گہرائی میں اترنے اور نتیجتاً پڑنے والے پانی کو دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی، آبدوز کو سمندر کی گہرائی میں اتارنے سے قبل کسی آزاد انسپکٹر سے چیک بھی نہیں کرایا گیا تھا جب کہ ماضی میں آبدوز کے نقائص کی نشاندہی کرنے والے کمپنی کو ملازم کو ملازمت سے ہی فارغ کردیا گیا تھا۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی لاپتہ آبدوزکی منتظم کمپنی کے سی ای او اسٹاک ٹان رش کو باقاعدہ وارننگ بھی دی گئی تھی کہ آبدوز سانحے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

کمپنی اوشن گیٹ کے سابق ملازم نے اسی حوالے سے بتایا ہے کہ کمپنی کے سی ای او اسٹاک ٹان رش جو کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں موجود ہیں، نے مجھے جائزے کا ٹاسک دیا تھا جس پر میں نے بتایا تھا کہ آبدوز کو تباہی سے بچانے کے لیے کسی قسم کی مشق نہیں کی گئی ہے اور جب سابق ملازم نے یہ ساری چیزیں سامنے رکھیں تو اسے کہا گیا کہ اس قسم کے ٹیسٹ کے لیے درکار آلات دستیاب نہیں ہیں۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

مؤقر نشریاتی ادارے سی این این سے بات چیت کے دوران ایک سابق کمپنی ملازم نے کہا کہ جب آبدوز ٹائٹن کا کاربن فائبر سے بنا بیرونی ڈھانچہ آیا تو اس کی موٹائی اور دیگر ضروری چیزوں کی ٹیسٹ کے لیے آواز اٹھائی۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرنے والے کمپنی کے سابق ملازم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ کہا کہ  آبدوز کا بیرونی ڈھانچہ صرف 5 سینٹی میٹر موٹا تھا جب کہ کمپنی کے انجینئرز نے بتایا تھا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ بیرونی خول 7 انچ موٹا ہو گا۔

سابق ملازمین کے مطابق ایک آپریشن ٹیکنیشن کی مدد سے آبدوز کو سمندر میں چھوڑ کر اس کا جائزہ لیا گیا اور پھر کنٹریکٹرز اور ملازمین کی جانب سے مزید تحفظات کا اظہار اس وقت کیا گیا جب کمپنی حکام اور سی ای او ملازمین کی میٹنگ کے دوران دفاعی پوزیشن میں نظر آئے اور سوالوں کے جوابات دینے سے گریزاں رہے۔

سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، سرچ آپریشن شروع

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سابق ملازم نے اس موقع پر کمپنی سی ای او کے سامنے براہ راست تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں نے اسے فوری طور پر نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں کمپنی کے وکیل کی جانب سے ورجینیا کی ڈسٹرکٹ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ آبدوز کو سمندر میں اتارنے سے پہلے 50 ڈائیونگ ٹیسٹ کیے گئے اور آبدوز کے 5 انچ موٹے بیرونی خول کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔

عدالت کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق کمپنی کے وکیل نے بتایا تھا کہ آبدوز کی تیاری میں 8 سال کا عرصہ لگا جس کے لیے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کے ساتھ 50 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ بھی کیا گیا تھا لیکن یونیورسٹی آف واشنگٹن کے حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری نے آبدوز کی تیاری کے دوران انجینئرنگ اور ڈیزائن کے معاملات کو بالکل بھی نہیں دیکھا، لیبارٹری نے آبدوز کے پانی کے اندر کے معاملات کو دیکھا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022 میں کمپنی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ آبدوز کے پہلی بار ٹیسٹنگ کے دوران اس کی بیٹری میں مسائل آئے جس کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا تاکہ ان مسائل کو دور کیا جا سکے جب کہ آبدوز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ کے دوران کسی قسم کے مسائل سامنے نہیں آئے۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، گمشدہ افراد میں شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی صحافی نے بتایا ہے کہ جب وہ اس آبدوز میں بیٹھ کر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے گئے تو 37 فٹ کی گہرائی پر ہی آبدوز میں خرابیاں سامنے آئیں جس کے بعد وہ واپس آگئے تھے۔


متعلقہ خبریں