آئی ایم ایف پروگرام: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے کردار ادا کرنیکی درخواست


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے معاہدے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، موڈیز کا انتباہ

وفاقی وزارت خزانہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو کی اور امریکی سفیرکو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیر خزانہ نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، اس نے حالیہ ہفتوں و مہینوں میں پاکستان کی بے مثال مالی مدد کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا قرض پروگرام ختم ہونے میں صرف 10 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن تاحال موجود ڈیڈ لاک کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، پاکستان کی معاشی ٹیم آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات پر بھی قائل نہیں کر سکی ہے جب کہ آئی ایم ایف کے نئے بجٹ پر تحفظات بھی برقرار ہیں۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے پھر مذاکرات کریں، اسحاق ڈار

موقر پاکستانی اخبار کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر سے مدد طلب کی ہے جس کے بعد قوی امید ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں