حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا


وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 29 جون سے لے کر یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

برطانیہ میں حسب روایت اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والوں کیلئے 2 چھٹیاں جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والوں کیلئے 3 چھٹیاں کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

دوسری طرف سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی جبکہ یوم عرفہ 27 جون منگل کو ہوگا۔ سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی ۔

اسی طرح ملائیشیا، برونائی میں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔


متعلقہ خبریں