چیئرمین پی سی بی کے لئے ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

آج وزیراعظم شہباز شریف پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے 2 ناموں کی منظوری دیں گے، جس کے بعد بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو جائے گی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ دو امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلائیں گے۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا، واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی عہدے کی معیاد 21 جون کو ختم ہورہی ہے۔

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے 2 نامزدگیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ہو گا،چیف الیکشن کمشنر پی سی بی انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، الیکشن رواں ہفتے ہی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی پی سی بی کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا، اس طرح نجم سیٹھی کی دستبرداری کے بعد ذکاء اشرف چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں