کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم انتہائی مقبول


سیئول: جنوبی کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشینیں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں نصب کردہ سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشینوں سے 2 کروڑ ڈالر کا سونا خریدا گیا۔

مشین میں رقم یا کریڈٹ کارڈ ڈال کر 0.13 اونس سے لے کر 1.3 اونس تک 5 مختلف وزن کی سونے کی ٹکیہ اور سکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں سے چھوٹی مقدار کا سونے کا سکہ سب سے زیادہ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 225 ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں ملتا ہے؟تفصیلات آگئیں

مہنگائی اور کساد بازاری کے خوف سے کوریائی عوام دھڑادھڑ سونا خرید رہی ہے۔ اسی ضرورت  کے تحت کئی گولڈ ای ٹی ایم لگائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں