روس نے سفارتخانہ کھولنے کا معاہدہ کر لیا

روس

یروشلم: روس نے اسرائیل کے ساتھ یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے کا معاہدہ کر لیا۔

روس نے اسرائیل میں ایک معاہدے کے تحت یروشلم میں برانچ آفس کھولنے کا معاہدہ کیا۔ روس 1885 میں یروشلم میں خریدی گئی زمین پر سفارتخانہ کھولے گا جس کا یروشلم کی میونسپلٹی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

روس کی اس ملکیتی جگہ کو عمارتی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا اور سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے زیراستعمال رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اس شہر کو اپنا ابدی اور ناقابل تقسیم دارالحکومت سمجھتا ہے۔ فلسطینی شہر کے مشرقی حصے کو اپنی مستقبل کی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی برادری یروشلم پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتی اور یہ مانتی ہے کہ یروشلم کی حیثیت کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں