چیئرمین پی سی بی کا معاملہ، نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، ملاقات میں چیئرمین کی نامزدگی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں نئے چیئرمین پی سی بی کی تقرری اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین شِپ پر پیپلز پارٹی کا حق، پی سی بی چیئرمین ہمارا بنے گا، فیصل کریم کنڈی

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی کی کرکٹ بورڈ کیلئے خدمات کی تعریف کی گئی۔ نجم سیٹھی نے کرکٹ کی بہتری اور بورڈ کے امور پر وزیر اعظم کا آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو کرکٹ کی مزید بہتری کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ذکا اشرف جبکہ ن لیگ کی طرف سے نجم سیٹھی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں شیڈول، پی سی بی نے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی پیپلز پارٹی کا بنے گا۔ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔


متعلقہ خبریں