یورپ کا سفر مزید آسان، ویزہ آن لائن حاصل کریں


یورپی یونین میں شینگن ویزہ پر داخلہ گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یورپی یونین میں شینگن ویزہ اب مزید آسان ہو گیا۔ شینگن ویزہ گھر بیٹے آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے کسی کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور اسٹیکرز کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے شینگن ویزہ کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کو دبانے کی کوشش، بھارت مسلح ڈرونز خریدے گا

شینگن میں داخلے کا نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہو گیا تو اس سے ایسے مسافروں کو سہولت حاصل ہو جائے گی جنہیں یورپی یونین میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت ہے۔ وہ قونصل خانے یا ویزہ سروسز کے دفاتر میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ شینگن علاقے میں قبرص، آئرلینڈ، بلغاریہ اور رومانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں