کیا وفاقی بجٹ کے بعد نئی گاڑیاں مہنگی ہونگی؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر

cars

پیسے لینے کے باوجود شہریوں کو گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف بڑا ایکشن


9 جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2023-24ء میں آٹو موٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2022-26ء پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ نئی کاروں پر نہ ہی ٹیکسز میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کمی۔

ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی کار خریدنے کے خواہش مند افراد کو کچھ اچھی اور کچھ بری خبروں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکرالیں

ابتدائی طور پر تجویز دی گئی تھی کہ بجٹ میں نئی گاڑیوں پر ایڈوانسڈ انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔

خوش قسمتی سے بجٹ کی دستاویز میں یہ تجویز شامل نہیں کی گئی۔ چنانچہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔

توشہ خانہ، آصف زرداری نے کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں لاکھوں میں حاصل کیں

دوسری طرف ملک کی معاشی ابتری کی وجہ سے حکومت کی طرف سے انڈسٹری کو کوئی ریلیف بھی نہیں دیا گیا،

چنانچہ بری خبر یہ ہے کہ کاروں کی قیمتوں میں مستقبل قریب میں کوئی کمی بھی متوقع نہیں ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں