پاکستان میں عیدالاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہو سکتی ہے


عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کی ہیں، عالمی فلکیاتی مرکز کے مطابق متعدداسلامی ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے وہاں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بروز بدھ 28 جون کو ہوگی۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ پیشگوئی کردی گئی

پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کوہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عیدالاضحی ممکنہ طور پر جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کوہو سکتی ہے۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون 29 ذی القعد کو ہو گا اوردیگر اسلامی ممالک میں 18 جون بروز اتوار کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ممالک میں بروز اتوار 18 جون کو چاند نظر آنا تقریباً ناممکن ہے اگر چاند نظر نہیں آتا تو پھر ان ممالک میں عید 29 جون کو منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں