عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے، خرم دستگیر


گوجرانوالہ (ذیشان کھوکھر) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہان نے مل کر کرنا ہے لیکن یہ فیصلہ آئینی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے رقم اس بجٹ میں موجود ہے، اب رقم اور سکیورٹی وسائل موجود ہیں، ہم الیکشن کی تیاری میں جا چکے ہیں اس کیلئے وسائل فراہم کر دئیے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن کے لئے ساٹھ دن ہوں گے، ایک آپشن یہ ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک دن پہلے بھی اسمبلی توڑ دیں تو پھر 90 دن بنتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ نوے روز کے حساب سے دس نومبر کی تاریخ بنتی ہے، ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ جیو پالیٹکس ہے۔

امریکا اور مغربی افواج افغانستان سے انخلا کر گئی ہیں،اب ان کے براہ راست مفادات خطے میں نہیں ہیں،جس سے ہماری خارجہ پالیسی بھی تبدیل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید خرابی تب آئی،جب اس وقت کی حکومت نے کہا کہ افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، اس جملے نے بھی پاکستان کی فارن پالیسی تبدیل کی۔


متعلقہ خبریں