زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے والا ملازم نوکری سے برطرف

بجلی بنانے والا "بیت الخلا"، استعمال کرنے پر پیسے بھی ملیں گے

چین میں ایک نجی کمپنی کے مالک نے اپنے ملازم کو اس لیے ملازمت سے نکال دیا گیا کیونکہ وہ کام کے دوران ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت گزارتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  مذکورہ شخص باتھ روم بریک کے دوران کم از کم 47 منٹ سے لے کر 6 گھنٹے تک وقت گزارتا تھا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ملازمت سے برطرفی پر اپنے مالک کے خلاف کیس کیا ہے کہ اسے کام کے اوقات میں ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اینوریکٹل بیماری (مقعد کے مسائل) کے بعد اس کی سرجری ہوئی جس کے باعث اسے اب دوران اجابت تکلیف کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسے ہر روز 3 سے 6 گھنٹے ٹوائلٹ میں گزارنے پڑتے ہیں۔

دوسری جانب اس کے سابق مالک نے دعویٰ کیا کہ 10 روز کے دوران مسٹر وانگ نے 22 بار باتھ روم بریک لیا جو کم از کم 47 منٹ سے لے کر زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹوں پر محیط تھا۔

 


متعلقہ خبریں