عامر، عماد وسیم اور عثمان خان کی سلیکشن کا طریقہ کار غلط ہے، محمد حفیظ

محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی سی بی میں لوگ غلامانہ سوچ کے مالک ہیں، صائم ایوب کو ورلڈ کپ میں بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو جرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر تجزیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بابر اور رضوان اچھے کھلاڑی نہیں لیکن دونوں پوری ٹیم نہیں ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ تینوں کھلاڑی پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے جس کی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں منتخب کیا جاتا۔

لاہور: پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین نے ہاؤس فُل کردیا

بابر اور رضوان کی بطور اوپنر جوڑی توڑے جانے پر انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو بطور ٹی ٹوئنٹی اوپنر لانا میری نظر میں پرابلم کا حل تھا۔ بابر اور رضوان پوری ٹیم کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتے، بابر گزشتہ کئی سال سے نمبر تین پر بیٹنگ کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں نمبر تین پر کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں لوگ غلامانہ سوچ کے مالک ہیں جو سمجھتے کہ غیر ملکی کوچ ہی ہونا چاہیے، میں نے کبھی کسی لوکل کوچ کو سفارش مانتے نہیں دیکھا، ایسا تاثر غلط ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں