پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عمل درآمد منصوبے پر دستخط ہو گئے


پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عمل درآمد منصوبے پر دستخط ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اہم موقع پر دونوں ممالک کی وزارتوں اور حکام کو مبارکباد دیتاہوں،منصوبے پر دستخط سے متعلق آج کا دن اہمیت کا حامل ہے۔

خطے میں موجودہ صورتحال کے باعث توانائی اور گیس کسی چیلنج سے کم نہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاپی مشترکہ عمل درآمد منصوبے سے مسائل پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا،وقت آگیا ہے کہ ہم تاپی منصوبے پر عمل درآمد تیز کریں۔


متعلقہ خبریں