برطانیہ میں گھروں کی قیمتیں گرِ گئیں


برطانیہ میں گھروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں گھروں کی قیمتیں ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار کم ہو گئی ہیں جس سے رہائش کے متمنی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رہن کے قرض دینے والے ہیلی فیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مکانات کی قیمتیں 11 سالوں میں پہلی بار گر گئی ہیں۔ قرض لینے کے بڑھتے ہوئے اخراجات خریداروں کو متاثر کرتے ہیں۔

ہیلی فیکس نے بدھ کے روز کہا کہ مئی میں، جائیداد کی اوسط قیمتیں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہوئیں۔


متعلقہ خبریں