گاڑیوں کی درآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز

cars

پیسے لینے کے باوجود شہریوں کو گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف بڑا ایکشن


آئندہ بجٹ میں گاڑیوں کی درآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کاروں کی خریداری کی رسیدوں پر ان کے انجن کی گنجائش کے بجائے ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

نئے بجٹ میں درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری اضافی کسٹم ڈیوٹی (ACD) میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ میں ملکی برآمدات کا معیار 30 بلین ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ درآمدات کے لیے 58.70 بلین ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ 28.70 بلین ڈالر رہے گا۔ دستاویزات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 6 ارب ڈالر ہے۔


متعلقہ خبریں