پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی چھوڑنے والے چاروں رہنماؤں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

پارٹی چھوڑنے والے چاروں پارٹی رہنماؤں میں 2 قومی اسمبلی کے امیدوار اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوکس تمام افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرنےپر ہے،ڈیموکریٹس گروپ بنا لیا، مراد راس

چودھری صدیق مہر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 77 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے مدمقابل انتخاب لڑا جبکہ علی اشرف مغل نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم کے مدمقابل تھے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 61 سے امیدوار سرفراز مہر اور پی پی 59 سے امیدوار سردار حق نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔


متعلقہ خبریں